پشاور(مانند نیوز)پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن (PPA) کے زیر اہتمام سولہویں پیڈیاٹرک نیورولوجی کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ ایک اہم تعلیمی و سائنسی کانفرنس ہے جس کا مقصد پیڈیاٹرک نیورولوجی کے شعبے میں ڈاکٹروں کی مہارتوں اور علم میں اضافہ کرنا اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کو مزید بہتر بنانا تھا۔مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کہا کہ صوبے میں پیڈیاٹرک نیورولوجی جیسے اہم شعبے کی ترویج خوش آئند ہے۔ انہوں نے ماہرینِ اطفال کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے حکومت کی جانب سے ایسے تعلیمی و سائنسی اجتماعات کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں بچوں کے علاج کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے، جن میں رواں مالی سال کے دوران دو بڑے ہسپتالوں کو مکمل فعال کرنا، ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں نیو بورن یونٹس کا قیام، اور ایم ٹی آئی صوابی، نوشہرہ اور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد میں جدید این آئی سی یوز کی فراہمی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، مردان میں چلڈرن ہسپتال کا جلد افتتاح کیا جائے گا، جبکہ صوابی اور پشاور میں بھی چلڈرن ہسپتالوں کے قیام پر کام تیزی سے جاری ہے۔کانفرنس میں معروف ماہرین نے شرکت کی، جن میں پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سید باور شاہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اطہر خلیلی، اور پیڈیاٹرک نیورولوجی گروپ کی صدر ڈاکٹر شہناز ابراہیم شامل تھے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا اور پاکستان میں پیڈیاٹرک نیورولوجی کے فروغ پر زور دیا اور بچوں میں نیورولوجیکل امراض کے علاج کے لیے مزید تربیت یافتہ ماہرین اور جدید طبی سہولیات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔مشیر صحت نے مزید کہا کہ خیبر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کئیر کے لیے ایک علیحدہ بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا جا رہا ہے، جو ماہرین پر مشتمل ہوگا اور ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے میں مدد دے گا۔تین روزہ کانفرنس میں ملک بھر سے پیڈیاٹرک ماہرین، نیورولوجسٹس، اور طبی ماہرین شرکت کررہے ہیں، اور بچوں میں نیورولوجیکل امراض کی جدید تشخیص و علاج پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے