اورکزئی (مانند نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا” کے تحت ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد عرفان الدین کی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ شب ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ملک ساجد علی خان نے موصول خفیہ اطلاع پر شاہو خیل، تحصیل سنٹرل اورکزئی کے مقام پر چھاپہ لگا کر لکڑیاں سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔انہوں نے موقع پر چیڑھ (پائن) لکڑی سے بھرے ہوئے 2 ٹریکٹر تحویل میں لے لئے. انہوں نے ٹریکٹرز کو بمعہ زیر قبضہ سمگل لکڑی پولیس چیک پوسٹ شاہو خیل بحفاظت منتقل کر دیئے۔ واضح رہے کہ مذکورہ لکڑی ضلع اورکزئی سے دوسرے اضلاع کو رات کے اوقات میں سمگل کی جا رہی تھی۔ ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے خبردار کیا ہے کہ ضلع بھر میں قیمتی لکڑی سمیت کسی بھی قسم کی غیر قانونی اشیاء بشمول منشیات کی سمگلنگ برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔