کوہاٹ (مانند نیوز)مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اباسین ادبی ٹولنہ کوہاٹ اور قاسم علی خان ادبی ٹولنہ درہ آدم خیل کے الگ الگ تقریبات کا انعقاد مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اباسین ادبی ٹولنہ کوہاٹ نے عظیم باغ کوہاٹ میں اس کے صدر فیروز صادق جبکہ قاسم علی خان ادبی ٹولنہ د رہ آدم خیل نے غفاری میلہ شیراکی میں اس کیصدر محمد عمر آفریدی خوگ کی صدارت میں الگ الگ تقریبات کا انعقاد کیا جن میں اہم دانشوروں، ادبی شخصیات اور دیگر اہم افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر دوسروں کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر محمد المر دلسوز، ملک جان، ساحر آفریدی، ایوب آفریدی، معصوم شاہ معصوم نے بھی خطاب کیا اور مادری زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مقررین نے کہا کہ مادری زبان کسی بھی قوم کی شناخت اور پہچان ہوتی ہے اور جو قوم اپنی مادری زبان سے محروم ہوتی ہے وہ یقینی طور پر مٹ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز ان کی ثقافت اور مادری زبانوں میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم عالمی افق پر جتنی بھی ترقیافتہ قومیں دیکھ رہے ہیں، انہوں نے اپنی مادری زبانوں کو فروغ دے کر ترقی کی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ دوسری زبانوں کو سیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی مادری زبان پر بھی توجہ دی جائے اور ترقی کی راہیں متعین کریں۔ انہوں نے ابتدائی مراحل میں نصاب کو مادری زبان میں فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے