کوہاٹ (مانند نیوز)چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی (ڈیڈاک) کوہاٹ شفیع جان ایم پی اے نے انکشاف کیا ہے کہ کوہاٹ شہر کے 3 بازاروں، مین بازار، زرگراں بازار اور بنوں بازار کو ماڈل بازاروں کی منظوری دی گئی ہے اور بہت جلد اس اہم منصوبے پر عملی کام شروع کر دیا جائے گا جس سے مقامی معیشت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ یہ انکشاف انہوں نے ایم این اے شہریار آفریدی کے ہمراہ کوہاٹ بازاروں کے دورے کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کی مقامی قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی۔ ایم پی اے شفیع جان نے مزید انکشاف کیا کہ عید الفطر کے بعد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جدید سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشینوں کی تنصیب بھی کی جائے گی جس سے مقامی سطح پر صحت کی سہولیات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جدید مشینیں تشخیص کے عمل کو تیز اور موثر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے سنگھیڑ اور پولیس ہسپتالوں کو فعال کرنے کا بھی اعلان کیا. چیئرمین ڈیڈاک نے کہا کہ کوہاٹ کو محفوظ شہر بنانے کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے جس سے شہر کی سیکیورٹی بہتر ہو گی۔ انہوں نے سیف سٹی کیمروں کو عوامی تحفظ کیلئے اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ شہریوں میں تحفظ کا احساس بھی بڑھے گا۔ شفیع جان نے مزید کہا کہ یہ تمام اقدامات کوہاٹ کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوہاٹ کی ترقی کیلئے تمام تر اقدامات کا فیصلہ ایم این اے شہریار آفریدی کی باہمی مشاورت سے کیا جا رہا ہے اور انشاء اللہ شہریار آفریدی کی متحرک قیادت میں کوہاٹ یقینی طور پر صوبے کا ایک ماڈل ضلع بنے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے