شوگراں(مانند نیوز)کاغان ویلی کے مشہور سیاحتی مقام سری پائے میں سکینگ کے دوران راستہ بھٹکنے والے دو غیر ملکی سیاحوں کو ایک کامیاب سرچ آپریشن کے بعد بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔دونوں سیاح شوگراں سے سری پائے پہنچے، جہاں وہ چار فٹ سے زائد برف پر سکینگ سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ تاہم، وہ غیر ارادی طور پر مکھڑا پائے کی طرف نکل گئے اور راستہ بھٹک گئے۔ صورتحال کی اطلاع ملتے ہی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KDA) کے ڈائریکٹر جنرل شبیر خان کی خصوصی ہدایت پر KDA اسٹاف نے مقامی پولیس اور ٹورزم پولیس کے ہمراہ فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔مشکل اور ویران راستوں پر رات بھر جاری رہنے والے دس گھنٹے طویل سرچ آپریشن کے بعد صبح سات بجے دونوں غیر ملکی سیاحوں کو کوہ مکھڑا کے دامن میں تلاش کر کے بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ اندھیرے کے باعث دونوں سیاحوں نے رات ایک بیس کیمپ میں گزاری۔ ریسکیو کے بعد انہیں بحفاظت شوگراں پہنچا دیا گیا، جہاں ان کی طبیعت بالکل ٹھیک پائی گئی۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، مقامی پولیس، اور ٹورزم پولیس کی بروقت کارروائی نے ممکنہ طور پر کسی بڑے حادثے سے بچاؤ کو یقینی بنایا۔ KDA نے تمام سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ برفانی علاقوں میں سفر اور سکینگ کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے