پشاور(مانند نیوز)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ صوبہ کا امن و ترقی تعلیم سے ہی ممکن ہے، ہمارے تعلیم یافتہ نوجوان دنیا میں ہمارے ملک و صوبہ کے سفیر ہیں،تعلیم یافتہ طلبہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آن لائن کاروبار و ملازمتیں تلاش کریں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوارکے روز انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سایئنسز حیات آباد کے چھٹے کانووکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز پروفیسر ڈاکٹرعثماُن غنی، جائنٹ ڈائریکٹر،فیکلٹی اراکین سمیت طلباء و طالبات اور انکے والدین شریک تھے۔گورنر نے کانووکیشن میں مختلف شعبوں میں بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کرنیوالے 407 طلباء وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں اور 20 نمایاں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو گولڈ میڈلز جبکہ 10 طلباء وطالبات کو سلور میڈلز دئیے۔کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز ڈاکٹر عثمان غنی نے گورنر خیبر پختونخوا اوردیگرمہمانوں کاخیرمقدم کیا اور یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی۔گورنرنے اس موقع پر موجودہ اورسابق فیکلٹی اراکین کو شیلڈبھی دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے تعلیمی کامیابی حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات، والدین اور فیکلٹی اراکین کو مبارکباد پیش کی اورکہاکہ کانووکیشن میں طالبات کی بھاری تعداد کی تعلیم مکمل کرنے پر دلی مسرت ہوئی۔گورنرنے کہاکہ صوبائی حکومت کو نصیحت کرتا ہوں کہ اعلی تعلیم کی ترقی کیلئے صوبہ کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتیاں جلد مکمل کریں۔انہوں نے جدید اورمعیاری تعلیم کی فراہمی میں آئی ایم سائنسز کے کردار کوسراہتے ہوئے کہاکہ آئی ایم سائنسز صوبہ کے نوجوانوں کا روشن مستقبل بنانے کا بہترین تعلیمی ادارہ ہے۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے