پبی (مانند نیوز)تھانہ اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔اکوڑہ بس سٹاپ سے موٹر کار XLI بھگا لیجانے والا ملزم گرفتار،موٹر کار برآمد،تفتیش جاری،مزید انکشافات متوقع ہے تفصیلات کے مطابق۔مسمی بسمہ اللہ جان ولد میر احمد شاہ ساکن چشمہ اکوڑہ نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں اپنی موٹر کار نمبر AKZ/699کو اکوڑہ بس سٹاپ سروس میں کھڑی کی میرا دھیان تھوڑی دیر کیلیے ہٹا میری کار میں ایک جوان العمر لڑکا بیٹھ کر موٹر کار بطرف جہانگیرہ بھگا لیگیا۔رپورٹ پر مقدمہ درج کیاگیاضلعی پولیس سربراہ عبد الرشید نے زاہد عالم ایس ڈی پی او اکوڑہ سرکل کی قیادت میں اشفاق خان ایس ایچ او تھانہ اکوڑہ،زبیر خان ASI/IOکو ٹاسک حوالہ کیا.تفتیشی ٹیم نے روایتی اور جدید طریقہ تفتیش کے ملاپ سے ملزم کاشف ولد وسیم سکنہ پڑانگ گڑھی شہباز ضلع چارسدہ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔گرفتار ملزم نے عدالت کے روبرو اقبال جرم کرتے ہوئے نشاندھی پر موٹر کار برآمد کی گئی مذید تفتیش جاری ہے.انگشافات متوقع ہیں