پبی (مانند نیوز) البلاغ اسلامک ماڈل سکول بھٹی کیمپ۔ ڈاگ بہسود بالا۔ ضلع نوشہرہ۔ چوتھی سالانہ تقسیم انعامات تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں کثیر تعداد میں بچوں کے والدین،عمائدین اور حلقہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سینا پبلک سکول اینڈ کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر غلام نبی سینا تھے۔ طلبہ اور طالبات نے حمد،نعت،نظمیں اور ٹیبلو پیش کی۔ جوشیلا تقاریر سے طلبہ نے سامعین کے دل جیتے۔ والدین کی خوش کرنے کی خاطر طلبہ نے طنز و مزاح کے خاکے بھی پیش کی۔ مہمان خصوصی اور اساتذہ کرام نے ذہین اور قابل طلبہ میں انعامات تقسیم کی۔ آخر میں البلاغ اسلامک ماڈل سکول کے پرنسپل نوشاد خان نے کامیاب طلبہ اور طالبات کو مبارکباد دی اور اساتذہ کی محنت اور لگن سے پڑھائی کو سراہا۔ سکول کے منیجنگ ڈائریکٹر رحمان اللّٰہ نے بھی کامیاب اور شاندار کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ اور طالبات کو ھدایات دی کہ اپنی پڑھائی کو جاری رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی غلام نبی سینا نے سکول کے طلبہ اور سٹاف کو شاباش دی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے