اسلام آباد(مانند نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط، طریقہ کار اور کاروباری قوانین کا اجلاس چئیرپرسن قائمہ کمیٹی و ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی زیرِ صدارت خیبر پختونخوا ہاؤس، اسلام آباد میں دوسرے روز بھی جاری رہا۔اجلاس بلا تعطل صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا، جس کے دوران دو روز میں مسودے کے 12 ابواب پر کام مکمل کر لیا گیا۔اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے اراکین اور کمیٹی ممبران منیر حسین لغمانی، عبدالسلام آفریدی، سجاد اللہ، صوبیہ شاہد جبکہ تاج محمد ترند نے زوم میٹنگ کے ذریعے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، محکمہ قانون کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے، جبکہ صوبائی اسمبلی کے سابقہ اسپیشل سیکریٹری اور چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی، امجد علی خان نے خصوصی طور پرشرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ نشستوں میں زیرِ بحث آنے والے نکات کو آگے بڑھاتے ہوئے خیبر پختونخوا اسمبلی کے قواعد و ضوابط پر تفصیلی گفتگو کی گئی. صوبائی اسمبلی کے قواعد و ضوابط سن 1988 میں وضع کیے گیے تھے, چونکہ باقی صوبوں کی اسمبلیوں نے وقتا” فوقتا” ان قوانین و ضوابط میں ترامیم کی لیکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں پہلی بار 1988 کے قوانین و ضوابط کو بدلنے اور موجودہ حالات کے تناظر و جدید مواصلاتی و الیکٹرانک نظام کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری ترامیم پیش کرنے پر کام شروع کیا گیا ہے. کورم کو مکمل رکھنے اور بلاتعطل و بلا ناغہ ان ترامیم پر بحث مباحثے اور تجاویز و ترامیم کو مسودے کا حصہ بنانے کی خاطر اجلاس کو خیبر پختونخوا ہاوس اسلام آباد میں رکھا گیا تاکہ ممبران ہمہ وقت اجلاس کے لیے موجود ہو اور اپنی تجاویز و ترامیم پر کام مکمل کرکے مسودے کو صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جاسکے.اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی نامزدگی، انتخابات، اختیارات اور عدم موجودگی کی صورت میں کارروائی کے طریقہ کار سے متعلق ترامیم پر غور کیا گیا۔اس دوران وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اور اس کے طریقہ کار پر بھی بحث کی گئی، جبکہ اراکینِ اسمبلی کے استعفے کے طریقہ کار پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ مزید برآں، اسمبلی میں "توجہ دلاؤ نوٹس” کی تعداد دو سے بڑھا کر پانچ کرنے کی تجویز پیش کی گئی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے