اسلام آباد (مانند نیوز)محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختون خوا میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔

آزاد کشمیر: بالائی علاقوں میں برفباری، نظامِ زندگی مفلوج

بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے