اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما، سابقہ وفاقی وزیر زرتاج گُل وزیر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

زرتاج گُل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مسجدالحرام سے نئی پوسٹس شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اپنے شوہر ہمایوں رضا خان اخوند و بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے۔

خاتون سیاست دان نے طواف کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس سے متعلق انہوں نے بتایا ہے کہ اپنے لیڈر عمران خان کے لیے بھی عمرہ ادا کیا ہے۔

زرتاج گُل وزیر نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ رکنِ قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر سابقہ حکومت میں بطور وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی فرائض انجام دے چکی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے