پبی (مانند نیوز)عوامی ایجنڈے کے تحت تحصیل جہانگیرہ میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نوشہرہ بشیر احمدکے نگرانی میں تحصیل جہانگیرہ کے سروس ڈیلوری سنٹر شیدو میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا جس میں قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ گویر علی کے ساتھ ساتھ ضلع نوشہرہ کے دوسرے اداروں کے افسران نے شمولیت کی۔ ریونیو دربار کا مقصد عوام کے مسائل کو عوام کے دہلیز پر خل ہونا ہے۔اس دربار میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں میں اہل علاقہ کے لوگوں نے اپنے ریونیو مسائل کے بارے میں افسران بالا کو آگاہ کیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نوشہرہ نے لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کرنے کے لیے لوگوں کو یقین دہانی دی