پبی (مانند نیوز)بلین پلس ٹری مہم کے تحت موسم بہار شجرکاری کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے محکمہ تعلیم نوشہرہ کو 10ہزار سے زائد مختلف اقسام کے پودے فراہم کئے گئے ڈپٹی کمشنرنوشہرہ عرفان اللہ محسود نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل شاہجہان اور اسسٹنٹ ڈی ای او نوشہرہ کو پانچ پانچ ہزار مختلف انواع واقسام پودے حوالے کئے بلین ٹری پلس مہم کے تحت امسال موسم بہار میں یہ پودے پرائمری, مڈل, ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولزمیں لگائے جائیں گے اس موقع ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا تھا کہ شجرکاری کی اس مہم میں اپنے آنے والے محفوظ مستقبل کیلئے اپنے حصے کا کم از کم ایک ایک پودا ضرور لگانا چاہئے کیونکہ اس سے نہ صرف ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے بلکہ آلودگی کم کرنے، زمین کے کٹاؤ کو روکنے اور حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے انہوں نے سکولز میں زیر تعلیم بچوں اور بچیوں کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ شجرکاری مہم میں حصہ لے کر ہم خود اور اپنی آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند اور سرسبز ماحول دے سکتے ہیں۔ اس لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ان کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ لگایا گیا پودا بڑھ کر ایک تناور درخت بن سکے