کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم بااللہ شاہ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ”عوامی ایجنڈا“کی روشنی میں ”بلین ٹریز پلس“پروگرام کے تحت بدھ کی شام ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے درملک میں 7 روزہ سیڈ براڈکاسٹنگ کمپین (بیج بکھیرنے کے مہم) کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ انہوں نے محکمہ جنگلات اور مقامی ویلج کمیٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ مل کر 300 ہیکٹر کے علاقے میں مقامی آب و ہوا سے مطابقت رکھنے والے 5 ہزار کلوگرام بیجوں سمیت 15 ہزارسیڈ بالزکے بکھیرنے کی باقاعدہ مہم شروع کردی۔ مذکورہ مہم میں تقریباً 100 رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے محکمہ جنگلات اور مقامی ویلج کمیٹیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے خود بھی مہم میں حصہ لیا اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر مختصر اِظہارِخیال کرتے ہوئے کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ اس سے نہ صرف علاقے کی خوبصورتی اور موسمیاتی تبدیلیوں میں مدد ملتی ہے بلکہ وافر مقدار میں آکسیجن پیدا کرکے ہر قسم کے جاندار بھی اس سے مستفید ہوتے ہیں جو کہ ایک عظیم صدقہ جاریہ ہے۔ معتصم بااللہ شاہ نے محکمہ جنگلات کے افسران، رضاکاروں اور مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان پودوں کے محافظ بنیں اور انہیں ضائع ہونے سے بچائیں۔انہوں نے اس موقع پر مقامی لوگوں میں زیتون کے مفت پودے بھی تقسیم کئے۔ دریں اثناء کوہاٹ ڈویژن کے تمام اضلاع بشمول کوہاٹ، کرک،اورکزئی،ہنگو اورکرم میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی شجر کاری اورقلمکاری و پیوند کاری مہم زور و شور سے جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے