بٹ خیلہ (مانند نیوز)ٹی ایم اے بٹ خیلہ کو2کروڑ10لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کردی گئی جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے تاہم دیر آید درست آیدکے مصداق گرانٹ کے اجراء سے ملازمین و صفائی عملے نے سکھ کا سانس لیا ہے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بٹ خیلہ کے ڈیڑھ125 ملازمین اور 85 پنشنرزکی تنخواہ و پنشن گذشتہ چھ مہینوں سے بند ہے جس کی وجہ سے ملازمین خصو صا صفائی کا عملہ پائی پائی کا محتاج اور نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے کئی ایک کے بجلی کنکشن کٹ چکے ہیں جبکہ دکانداروں نے متاثرہ ملازمین کو ادھار پر سودا سلف دینا بھی بند کر دیا ہے ٹی ایم اے کی ماہانہ تنخواہ اورپنشن تقریبا ایک کروڑ روپے بنتی ہے اس گرانٹ صرف دو ماہ کی تنخواہ و پنشنکی ادا ئیگی ممکن ہے جس سے ملازمین کے قرض ادھارے ہی ختم ہوسکیں گے ٹی ایم اے کے اس سنگین مسئلے کے پائیدار اور مستقل حل کی ضرورت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے