بٹ خیلہ (مانند نیوز) ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن ضلع ملاکنڈنے اپنے زیر انتظام چلنے والے بیسک ایجوکیشن کیمونٹی سکولوں میں زیر تعلیم بچوں میں مفت یونیفارم تقسیم کئے اس سلسلے میں پروقار تقریب تڑون شادی ہال میں زیر صدارت محمود علی ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر بیکس سکولزمنعقد ہوئی مہمان خصوصی ای سی ای ایف خیبر پختونخوا کے ہیومن ریسورس آفیسر گلزار حسین تھے پرائیویٹ ایجوکیشن نٹ ورک کے سینئر نائب صدر امجد علی شاہ سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن سمیع اللہ اور ممتاز شاعر وادیب غنی غورزنگ نے تقریب سے خطاب کیاجبکہ سکول کے بچے بچیوں نے ملی نغمے خاکے اور دلچسپ ڈبلیوز پیش کئے ڈی پی او محمود علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع ملاکنڈ کے149 بیکس سکولوں میں کل 11ہزار بچے بچیاں زیر تعلیم ہیں اس موقع پر علاقے مخیر حضرات اور اداروں کی طرف سے 400بچے بچیوں میں مفت یونیفار م تقسیم کئے گئے جبکہ سینئر صحافیوں خالداقبال محمد رسول رسا اور ماہر تعلیم امجد علی شاہ کو ادارے کی جانب سے تعریفی سر ٹیفکیٹس دیئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے