وانا (مانند نیوز) ہیلتھ سیکرٹری شاہد اللہ سے وانا یونین آف جرنلسٹس کے صدر ظفر خان وزیر اور چیئرمین آدم خان وزیر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا اور شولام ہسپتال کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ بیسک ہیلتھ سینٹرز کی فعالی اور عوام کو درپیش طبی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ہیلتھ سیکرٹری شاہد اللہ نے ان کو یقین دلایا کہ جنوبی وزیرستان لوئر میں صحت کے شعبے کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔وانا یونین آف جرنلسٹس کے صدر ظفر خان وزیر اور چیئرمین آدم خان وزیر نے ہیلتھ سیکرٹری شاہد اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صحت عامہ کے مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات جلد عملی جامہ پہنیں گے۔