بٹ خیلہ (مانند نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا لیبر ونگ کے صوبائی صدر گل زمین نے ملاکنڈ لیوی فور س کے 100جبری بر طرف اہلکارو ں کی بحالی کیلئے ایک ماہ کے اند اندر تمام ممکنہ اقدامات کی یقین دہانی پر اے ڈی سی محب اللہ کو خراج تحسین اور مظاہرین کو چار روزہ دھرنا پرامن ملتوی کرنے پر مبارکباد دی ہے اپنے اخبار ی بیان میں گل زمین نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محب اللہ کا ڈپٹی کمشنر حامد الر حمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکواٹر سنگین خان اسٹنٹ کمشنر ریاض محسود کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کرنا اور سخت سردی و بارش میں چار روز تک مسلسل پرامن دھرنا دینا اور انکے منتظمین لیوی اہلکار محمد ظاہر اور سلیم خان کا کردار قابل ستا ئش ہے انھوں نے کہاکہ ملاکنڈ لیوی فورس کے مستقل اور قابل عمل رولز ریگولیشن نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین حصول انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کر رہے ہیں جس پرعدالت عالیہ نے صوبائی حکومت اور محکمہ دا خلہ کو تین ماہ کے اندر اندر لیوی رولز بنانے کی ہدایت کی انھوں نے افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ مقررہ مدت گزرنے کے باوجودحکو مت ٹس سے مس نہیں ہوئی جس کی وجہ سے متاثرہ اہلکار احتجاج اور دھرنے پر مجبور ہو ئے انھوں نے چیف سیکرٹری سے بارے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور مسلم لیگ کے ضلعی صدر سجاد خان اور لیبر ونگ کی جانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔