کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زراعت کوہاٹ نے ضلع میں گھریلو پیمانے پر سبزیوں کو اُگانے کیلئے رہنمائی پروگرام شروع کر رہا ہے۔ اس حوالے سے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو خصوصی تربیت دی جائے گی۔ مذکورہ پروگرام میں استعمال شدہ خالی بوتلیں، گھی اور تیل کے ٹین وغیرہ استعمال کئے جا سکتے ہیں جس میں سلاد ٹماٹر، پھول وغیرہ لگا کر کارآمد بنا سکتے ہیں۔ اس پروگرام سے ایک جانب مارکیٹ پر بوجھ کم ہوگا تو دوسری جانب بہت سے عام استعمال کی روزمرہ چیزیں گھر پر مسیر ہوں گی۔ علاوہ ازیں لوگوں کو کیمیکل سے پاک، آرگینک اور صاف صحتمند خوراک دستیاب ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے