بریکوٹ (مانند نیوز)ہاؤسنگ خیبر پختونخواڈاکٹر امجد علی نے سوشل ویلفیر خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری چیکس معذور افراد میں تقسیم کردئیے ۔اس سلسلے میں ایک تقریب اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بریکوٹ آفس میں منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سید محمد ثاقب شاہ،تحصیل چیرمین بریکوٹ کاشف علی،تحصیلدار سید باچہ کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ خیبر پختونخواڈاکٹر امجد علی نے کہاکہ صوبائی حکومت نے محکمہ سوشل ویلفیر کو دوبارہ منظم کردیا اور انشاء اللہ اس ادارے کے وساطت سے حلقہ نیابت میں معذور افراد کے فلاح وبہبود کے لئے بہت سے اقدامات اٹھاؤں گا کیونکہ ہماری اولین ترجیحات میں معذور افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنا نا ہے۔یہاں پر سوشل ویلفیر کے ذریعے مختلف ہنروں کے ادارے قائم کروں گا تاکہ معذور افراد یہاں سے مختلف ہنر سیکھ کر اپنی زندگی با عزت گذارے۔انہوں نے کہاکہ ہماری سیاست عوامی فلاح و بہبود کے لئے ہے اور ہم نے اپنے دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام کئے ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت نے ماضی کی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے عید پیکج منظو ر کیا گیا ہے اور سب ڈویژن بریکوٹ میں ہزاروں افراد کی رجسٹریشن جو کہ سیاست سے بالاتر ہے کر چکے ہیں۔