شانگلہ/کوہستان(مانند نیوز)شاہراہ قراقرم پر لوئر کوہستان کے مقام پرلینڈ سلائیڈنگ سے ڈاٹسن اور آئل ٹینکر دب گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوئے ہیں۔ کوہستان حادثہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔شاہراہ قراقرم بند۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک معطل رہی۔ کوہستان میں قدرتی آفات، لینڈ سلائیڈنگ سے بڑا جانی و مالی نقصان ہو رہا ہیں۔شاہراہ قراقرم پر حادثہ امدادی کام جاری، مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔۔