شانگلہ(مانند نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ نصراللہ خان گنڈاپور نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا۔ملزم حبیب اللہ کوعمرقیدکی سزا سنادی جبکہ ملزم 5 لاکھ روپے جرمانہ دینے کا پابندہوگا۔عدالتی فیصلہ جاری۔عوامی حلقوں کا خیرمقدم۔انصاف کی فراہمی اور ملزمان کو سزا پر عدالتی نظام پر عوامی اعتماد مزیدبڑھے گا۔ماہرین قانون کی کیس پر تبصرہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ کے ضلعی عدالتوں سے جاری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ نصراللہ خان گنڈاپو نے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔ ملزم حبیب اللہ ولدصباء خان سکنہ نیم کلے پورن شانگلہ کے خلاف تھانہ الوچ میں علت نمبر 67سال 2023 جرم زیردفعات 302/337F(iv)337cت پ مقدمہ درج تھا۔ملزم حبیب اللہ کو اور بھی سزایاب کیا گیا ہے جس کی تفصیل کچھ یوں ہیں،جرم زیردفعات 302ت پ میں عمرقید بمعہ معاوضہ 5لاکھ روپے جو مقتول کے ورثاء کو دئے جائینگے،جرم زیردفعہ 337F(iv)ت پ میں تین سال قیداورپچاس ہزار روپے زخمی سمیع اللہ کو دئے جائیں گے،جرم زیردفعہ 15ٓٓAAمیں دو سال قیداوربیس ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہیں۔ اہلیان علاقہ نے عدالت کے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا اور سراہاجبکہ ہرین قانون نے کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے فیصلوں سے عدالتی نظام پر عوامی اعتماد مزیدبڑھے گا۔۔