شانگلہ/پشاور(مانند نیوز)رمضان المبارک میں صوبائی حکومت نے سرکاری محکموں کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا۔رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کو ڈیوٹیوں میں تین گھنٹے ر عایت دیگئی ہیں ۔گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسرکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبرE&AD/12-4/2025 کے تحت صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار جاری.۔جاری کردہ علامیہ کے مطابق ہفتے میں پانچ دن ڈیوٹی کرنے والے محکموں کو پیر سے جمعہ صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے تک ڈیوٹی کا پابند کر دیا گیا ہے جبکہ جمعے کو نو بجے سے ساڑھے 12 بجے تک یہ دفاتر کھلے رہیں گی جبکہ اسی طرح ہفتے میں چھ دن ڈیوٹی کرنے والے محکموں کے لیے ٹائم صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک ڈیوٹی دیں گے جبکہ جمعہ کے دن نو بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک یہ دفاتر اپنی فرائض سرانجام دیں گے اس حوالے سے جمعہ کے روز متعلقہ محکمے نے اعلامیہ جاری کر دیا ہیں۔