پشاور(مانند نیوز) خیبر لا ء کالج پشاور نے بحریہ یونیورسٹی کو شکست دیکرنیشنل موٹ کورٹ مقابلے کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،گزشتہ دنوں دوسرے ایڈورڈز نیشنل موٹ کورٹ مقابلے کا فائنل بحریہ یونیورسٹی ٹیم اور ٹیم خیبر لاء کالج پشاور کے مابین ہوا جس میں ٹیم خیبر لا کالج کے علی عبداللہ،محمد اذان، زرقیش وزیر اور آمنہ خان نے شاندار وکالتی مہارت سے بحریہ یونیورسٹی ٹیم کو شکست دیکر فائنل کا ٹائٹل جیت لیا، خیبر لا کالج پشاور کے پرنسپل نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے طلبا کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر لا کالج پشاور تعلیم کے ساتھ طلبا کی مہارتوں میں اضافہ کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کامیاب ہونے والے طلبا کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لئے طلبا میں تعمیری و تنقیدی سوچ کو اجاگر کرنا ہوگا۔