کوہاٹ (مانند نیوز)ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ جوادآفریدی کے مطابق خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد آیاز خان اور ڈائریکٹر آپریشن ساؤتھ ریجن عمران خان یوسفزئی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نورالامین خٹک کی نگرانی میں ریسکیو1122 کوہاٹ نے گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو 1122 کوہاٹ نے 192 میڈیکل، 58 روڈ ٹریفک حادثات، 17 آگ لگنے، 10 لڑائی جھگڑے اور گولی لگنے 02 مکانات گرنے وغیرہ اور 24 مختلف قسم کے ریکوری کے واقعات پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 500 مریضوں کو بحفاظت ہسپتال منتقل کیا اور موقع پر طبی امداد و سہولیات فراہم کیں جبکہ 17 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ ریسکیو 1122 لکی نے گزشتہ ماہ کے دوران آؤٹ ڈسٹرکٹ ریفرل سروس کے ذریعہ سے کل 199 ایمرجنسیوں پر رسپانس کرتے ہوئے 112 مریضوں کو اندرون ضلع ایک تحصیل سے دوسری تحصیل منتقل کیا جبکہ 87 مریضوں کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع منتقل کیا۔ اس دوران کُل 216 مریض ریسکیو 1122 ریفرل سروس سے مستفید ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے