کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم چترالی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا” کے تحت آج رمضان سستا بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر محمد وقاص اور ٹی ایم اے کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ انہوں نے سستا بازار میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، روزمرہ استعمال کی اشیاء کی دستیابی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر پرائس مانیٹرنگ ڈیسک پر سرکاری نرخنامہ کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو اس پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوام کو تمام اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پرائس مانیٹرنگ ڈیسک پر تعینات عملے کو سخت ہدایات جاری کیں کہ وہ سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور کسی بھی دکاندار کو مقررہ قیمتوں سے زائد قیمت وصول کرنے کی اجازت نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے مارکیٹوں کی مسلسل نگرانی کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے