ملاکنڈ (مانند نیوز)محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا کے ڈپٹی ڈائریکٹر حسین احمد ریٹائرڈ ہوگئے۔ ریجنل انفارمیشن آفس ملاکنڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر حسین احمد گریڈ 18 میں ریٹائر ہوگئے جن کے اعزاز میں ریجنل انفارمیشن آفس ملاکنڈ کے سٹاف نے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔ اور انہیں شاندار انداز میں اپنا سروس مکمل کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریجنل انفارمیشن آفس ملاکنڈ کے عملے نے کہا کہ سرکاری ملازمت سے باعزت طور پر ریٹائرڈ ہونے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا قیمتی وقت ملک وقوم کے خدمت میں گزارا۔ مقررین نے کہا کہ سرکاری ملازمت سے فارغ ہونے والوں کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کے قیام سے معلوم ہوتا ہے کہ ان ملازمین نے دوران ملازمت ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی سے گزاری ہے۔ سبکدوش ہونے والے اطلاعات آفیسر نے ملاکنڈ میں اپنے عملے کیساتھ گزرے لمحات میں ٹیم ورک کے تحت خدمات سرانجام دینے پر سارے عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکے ساتھ اچھا وقت گزرا۔ یادرہے کہ حسین احمد نے محکمہ اطلاعات میں اپنے کیریر کا آغاز 4اکتوبر 1987سے کیا جو 28 فروری 2025 کو ساٹھ سال مکمل ہونے پر اختتام پذیر ہوا۔اس لمبے عرصے میں انھوں مختلف سیاسی ادوار میں صوبائی وزرا کیساتھ بطور آفیسر تعلقات عامہ خدمات سرانجام دئیے جبکہ نظامت اطلاعات کے پریس انفارمیشن شعبے میں بھی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں۔انھوں نے 2018 سے اپنے کیرئر کا آخری عرصہ بطور ریجنل انفارمیشن آفیسر ملاکنڈ میں گزارا جس میں انھوں نے ملاکنڈ،باجوڑ،دیر لوئیر،دیر اپر،چترال لوئیر اور چترال اپر کے اضلاع پر محیط ریجن کیلئے محکمے کی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ بعد ازاں حسین احمد کو دفتر کے سٹاف نے ہار پہنا کر رخصت کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے