بٹ خیلہ (مانند نیوز)اخلاص سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن نے ملاکنڈ ڈویژن کے غرباء مساکین اور بیواؤں میں 778فوڈ پیکج تقسیم کر دیئے جن کی مجموعی مالیت70لاکھ روپے بنتی ہے آرگنائزیشن کے صدر سماجی کارکن الیاس سہار ا نے اپنے ڈونر اور مخیر حضرات کا شکر یہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ دس سال قبل تین فوڈ پیکجوں کی تقسیم سے اپنے سفر کا اغاز کیا اور اب اللہ کے فضل و کرم سے ڈویژن کے مختلف اضلاع میں رمضان المبارک سے قبل778پیکجز تقسیم کئے انھوں نے کہا کہ اپنی فکر تو ہر کوئی کرتا ہے مگر اصل کام دوسرے کی فکر اوران کیلئے کام کرنا ہے اوروں کی فکر ہی زند گی کا اصل اور حقیقی مقصد ہے جو سکون اور اطمینان دوسروں کی مدد میں ہے وہ کسی بھی چیز میں نہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے بٹ خیلہ کے مقامی شادی ہال میں منعقدہ فوڈ پیکج کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا تقریب کے مہمان خصو صی اے ڈی سی محب اللہ یوسفزئی ماہر تعلیم مجد علی شاہ وغیرہ نے سماجی فلاح و بہبود کے بے مثال اور عظیم کاموں پر الیاس سہارا اور ان کی تنظیم اخلاص ویلفیئر آرگنائزیشن کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ضلع ملاکنڈ کی300بے سہارا خواتین اور بیواؤں میں فوڈ پیکج تقسیم کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے