کوہستان (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر کولئ پالس کوہستان اشتیاق احمد کی خصوصی ہدایت پر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے، اس سلسلے میں مسافروں کے لیے پالس بازار نزد پالس کارپوریشن پر خصوصی افطار دسترخوان کا انعقاد کیا گیا ہے، جہاں روزہ داروں کو مفت افطار فراہم کی جا رہی ہے۔ اسکے علاوہ خصوصی رمضان پیکیج کیتحت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے پالس کارپوریشن ہول سیلرز پر ایک خصوصی رمضان پیکیج متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔ اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا اور عوام کو معیاری اشیاء مناسب قیمت پر فراہم کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اشتیاق احمد نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہر تحصیل میں مانیٹرنگ کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں بازاروں اور مارکیٹوں کی سخت نگرانی جاری ہے۔ مانیٹرنگ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر نرخوں اور اشیاء کے معیار کو چیک کر رہی ہیں تاکہ عوام کو ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے محفوظ رکھا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی دکاندار کے خلاف نرخ ناموں کی خلاف ورزی، ذخیرہ اندوزی یا کسی اور بدانتظامی کی شکایت ہو تو عوام0998405200 اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرے گی اور متعلقہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر اشتیاق احمد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے