شانگلہ(مانند نیوز) شاہراہِ قراقرم دو جگہوں پر لینڈسلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کیلئے مکمل بند، شتیال سمر نالہ سے داسو تک سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم دو جگہوں پر گزشتہ رات سے بلاک ہیں۔شاہراہِ قراقرم بلاک ہونے سے سینکڑوں مسافر پھنس چکے ہیں،مسافروں میں بچے خواتین بزرگ شہری بھی شامل ہیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اوپر سے لینڈ سلائیڈنگ ہونے کی وجہ سے روڈ بحالی کے کام میں مشکلات کا سامنا ہیں۔ پولیس کے مطابق مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے موسلادار بارش بھی جاری ہے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ گلگت سے راولپنڈی جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔شدید بارشوں کے باعث داسو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے،ضلعی انتظامیہ کوہستان کے مطابق، متاثرہ مقام پر بحالی کا کام جاری ہیں۔مسلسل بارش کے باعث ضلع کوہستان کے مقام داسو میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ قراقرم مکمل بلاک ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں۔ عوام الناس کو شاہراہِ کھلتے ہی آگاہ کر دیا جائے گا۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے اختیار کریں۔ متعلقہ محکمے شاہراہ کی بحالی کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ ٹریفک جلد بحال کی جا سکے۔