شانگلہ(مانند نیوز) کوہستان کے بزرگ سیاستدان ملک سعیداحمدخان انتقال کرگئے،مختلف حلقوں می جانب سے مرحوم کی لازوال خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔مرحوم کو پیرکے روز آبائی قبرستان دوبیر میں سپردخاک کیا گیا۔مختلف سیاسی،مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، تنظیموں کے عہدداران اورسماجی شخصیات نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا کہ کوہستان ملک سعید احمد خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا شکار ہیں۔ ان کی شخصیت ایک مثال تھی، جنہوں نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ کوہستان کے غریب عوام کی خدمت کے لیے وقف کیا۔ وہ ایک ایسے لیڈر تھے جنہوں نے کوہستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی جان کی بازی لگائی اور اپنے بے شمار کارناموں سے دلوں میں ہمیشہ کے لیے جگہ بنائی۔ملک سعید احمد خان کی بے لوث خدمات اور ان کا دردِ مند دل ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا دنیا سے جانا ہم سب کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ملک سید احمد خان کوہستان سے قومی اسمبلی کے رکن اور پارلیمان سیکرٹری رہے ہیں۔ملک سید احمد خان کی وفات سے ایک ایسے خلا پیدا ہوا جو کبھی پر نہیں ہوگا۔آپ کوہستان کے بزرگ سیاسی رہنماء تھے، کوہستان کے عوام کے لئے آپ کی خدمات ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے۔ کوہستان کے جرگوں میں ہمیشہ آپکا اہم اور بنیادی کردار رہا ہے۔آپ کی رحلت صرف ایک خاندان کے لئے نہیں بلکہ پورے کوہستان سب کے لئے باعث افسوس ہے۔غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر شریک ہیں۔مرحوم کے رفع درجات اور جملہ پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے بدست دعا ہیں۔ہائے افسوس کوہستان والے یتیم ہو گئے۔ ملک سید احمد خان اب ہم میں سے نہیں رہے۔ ضلع کوہستان ایک بہادر، نڈر اور بے لوث شخصیت سے محروم ہوگیا۔ ملک سید احمد خان کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ وہ نہ صرف اپنی قوم کے لیے ایک سچے رہنما تھے بلکہ اپنے اصولی مؤقف اور بے باکی کی وجہ سے ہر دلعزیز شخصیت بھی تھے۔ ان کی زندگی خدمت، جرأت، اور دیانت کا ایک روشن باب تھی۔بحیثیت پارلیمانی سیکرٹری برائے سرحدات، انہوں نے اپنے ملک کی خدمت کے ساتھ ساتھ اپنی قوم کے حقوق کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔ ان کی صاف گوئی اور حق گوئی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ وہ ایک ایسے قائد تھے جو نہ جھکے، نہ بکے، بلکہ ہمیشہ اپنی قوم کے مفاد کے لیے سینہ تان کر کھڑے رہے۔شانگلہ پریس کلب الپوری میں بھی ملک سعیداحمدخان کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعاکی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے