شانگلہ(مانند نیوز)رمضان المبارک کے آمد کے ساتھ ہی شانگلہ میں گوشت، سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا گیا ہیں،انتظامیہ کے صرف ہلکی جرمانے کے بعد دکانداران دوبارہ خودساختہ قیمت پر اشیاء فروخت کرتے ہیں۔انتظامیہ سفارش یا معمولی جرمانہ کرتے ہیں جبکہ منافہ خوراپنی مرضی کرتے ہیں،تھاکوٹ، پٹن وہ دیگر نزدیکی بازاروں میں بڑاگوشت 800 جبکہ شانگلہ کے مختلف علاقوں میں 900 اور ہزار روپے تک فروخت کیا جا رہا ہیں۔مرغی کی قیمت میں بھی خود ساختہ اضافہ کیا جا رہا ہے اور اسی طرح فروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں جبکہ انتظامی افسران صرف فوٹوسیشن تک محدود ہیں۔