پشاور(مانند نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آل پاکستان بی کیپرز ایکسپوٹرز اینڈ شہد ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے منگل کے روز گورنرہاوس پشاورمیں ملاقات کی۔وفدکی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر سلیم خان کررہے تھے جبکہ ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ملاقات میں وفد نے خیبرپختونخوا کی شہد کی صنعت کے مسائل، ترقی کے امکانات اور اس کی مقامی و بین الاقوامی سطح پر تجارت بڑھانے کے حوالے سے گورنر کو آگاہ کیا۔وفد نے گورنر کو بتایا کہ خیبرپختونخوا میں شہد کی پیداوار بہت زیادہ ہے، اور یہاں کے شہد کو دنیا بھر میں اپنی خصوصیت اور معیار کے حوالے سے شہرت حاصل ہے۔ وفد نے اس صنعت کو درپیش مشکلات جیسے کہ مارکیٹنگ کے مواقع کی کمی، قیمتوں کا اتار چڑھاؤ اور حکومتی سرپرستی کے حوالے سے گورنر سے بات کی۔وفد کے شرکاء نے گورنرسے سعودی فوڈاتھارٹی سے رجسٹریشن میں تعاون، ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کیجانب سے عالمی نمائش و دیگر معاونت کی بھی درخواست کی۔گورنرفیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر آل پاکستان بی کیپرز ایکسپوٹرز اینڈ شہد ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کے مسائل کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ متعلقہ مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے بات کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ شہد کی صنعت کی ترقی کے لیے جامع اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف مقامی پیداوار میں اضافہ ہو بلکہ اس کی بین الاقوامی مارکیٹس میں رسائی بھی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خیبرپختونخوا کے شہد کی ایک منفرد پہچان بنانے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے، بشمول بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت، مقامی بی کیپرز کو جدید تکنیکوں کی تربیت دینے، اور شہد کی تصدیق کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے مزید سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اس شعبے کی اہمیت کو بڑھایا جا سکے اور مقامی معیشت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ شہدکی ٹیسٹنگ کوعالمی معیارکے مطابق ڈھالنے سے ملکی شہدکی پیداوار اور ایکسپورٹ میں بے تحاشااضافہ ہوگا۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے