دیر بالا (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیربالا نوید اکبر کی ہدایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک نے شرینگل بازار میں کمپلینٹ و پرائس مانیٹرنگ ڈیسک کا دورہ کیا۔ جہاں پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن شرینگل کا عملہ موجود تھا۔ اس کے علاؤہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے شرینگل بازار میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا تاکہ رمضان المبارک کے لیے مقرر کردہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔ گرانفروشی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو عوامی ایجنڈا اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے حوالے سے بھرپور چیک اینڈ بیلنس برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ ضلع دیر بالا کے 8 پوائنٹس جن میں دیر، براول، داروڑہ، شرینگل، پاتراک، واڑی، صاحب آباد اور اخگرام شامل ہیں جہاں اسپیشل رمضان مانیٹرنگ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔ان مانیٹرنگ ڈیسک کا مقصد نا جائز منافع خوری، ملاوٹ، ناپ تول میں کمی، زخیرہ اندوزی، ناجائز قیمتوں پر اشیاء خورد و نوش کی فروخت کی روک تھام یقینی بنانا ہے۔ لہٰذا شہری بلا جھجک کمپلینٹ نمبرز پر اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔اسی طرح عوامی ایجنڈا کے تحت ضلع دیر بالامیں وال چاکنگ کے خلاف آپریشن زور شور سے جاری ہیں۔