ایبٹ آباد (مانند نیوز)ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی ہدایات پر رمضان المبارک کے دوران پرائس کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ کر رہی ہیں اور شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لا رہی ہیں۔اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود نے میر پور تھانہ کی حدود میں مختلف دکانوں کا دورہ کیا، جہاں گوشت، فروٹ، سبزی اور چکن کی فروخت کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ریٹ لسٹ کی پابندی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 ثناء فاطمہ نے لائیو سٹاک سپیشلسٹ ڈاکٹر سجاد کے ہمراہ معائنہ کرتے ہوئے دودھ، دہی، گوشت، فروٹ، سبزی اور چکن کی دکانوں کی جانچ پڑتال کی، جہاں خلاف ورزی پر ایک دکان سیل جبکہ متعدد پر جرمانے عائد کیے گئے۔علاوہ ازیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز/کنزیومر پروٹیکشن محمد ابراہیم نے جھگیاں اور مری روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گوشت، چکن اور سبزی و فروٹ کی دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی پرائس کنٹرول ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں اور عوام کو معیاری اشیائے خور و نوش مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھیں گی، تاکہ رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے