ایبٹ آباد(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی زیر صدارت رمضان پیکج پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں مستحق افراد کی رجسٹریشن، ادائیگی کے طریقہ کار اور شفاف تقسیم کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے شروع کیے گئے رمضان پیکج کا مقصد ضرورت مند اور غریب افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اور ضلعی انتظامیہ اس امر کو یقینی بنائے گی کہ یہ سہولت حقیقی مستحقین تک شفاف طریقے سے پہنچے۔” انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ رمضان پیکج کے موثر نفاذ کے لیے بھرپور تعاون کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ازکی فاطمہ، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو، چیئرمین زکوۃ کمیٹی محمد طارق، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر سائرہ مشتاق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جنید قریشی، اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران مستحقین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس پیکج پر عملدرآمد کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے