ایبٹ آباد (مانند نیوز) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت اور فیصلے سے ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی بیوہ کو فیملی پشن کی مد میں بقایا جات جاری کر دیے گئے۔ واضح ہو کہ بیوہ محمد رفیق نے وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر ایبٹ آباد میں محکمہ کنٹرولر ملٹری اکاونٹس (پنشن) لاہور کے خلاف پنشن بقایا جات کے اجرا میں بلاوجہ تاخیر سے متعلق شکایت درج کروائی تھی۔ شکایت کنندہ کا موقف تھا کہ اسکی پنشن 75% کے حساب سے CMAP نے 17950 بنا کر بھیجی تھی جبکہ بینک میں 11900 روپے پنشن آرہی ہے لہذا سائلہ کو 15 ماہ میں ہوئی کٹوتی اور ماہانہ فیملی پنشن کی مد میں بقایا جات جاری نہیں کیا جا رہے۔ شکایت درج ہونے کے فوری بعد وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد سے محکمہ کنٹرولر ملٹری اکاونٹس (پنشن) لاہور کے افسران کو نوٹس جاری کئے گئے اور کیس کی مکمل چھان بین کے بعد وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے شکایت دہندہ کے حق میں فیصلہ دیکر متعلقہ محکمہ کو فوری طور پہ شکایت دہندہ کو پنشن بقایا جات جاری کرنے کے احکامات صادر کئے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ نے شکایت کنندہ کو 231,029/- بقایاجات اور 17956 ماہانہ پنشن جاری کردی۔ بقایاجات کے حصول کے بعد شکایت دہندہ بیوہ محمد رفیق نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی اور وفاقی محتسب ریجنل آفس ایبٹ آباد کے ایڈوائزر/انچارج رشید احمد کا شکریہ ادا کیاجن کی وساطت سے ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا اور محکمہ کی جانب سے سائلہ کو بقایاجات کا اجرا ہوا۔ اس موقع پر وفاقی محتسب ہزارہ ڈویژن کے ایڈوائزر انچارج رشید احمد نے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ وفاقی محکموں میں پائی جانے والی بد انتظامیوں کے خلاف شکایات کا فوری ازالہ کرتا ہے علاوہ ازیں دیگر عومی مسائل کے حل میں بھی کوشاں رہتا ہے جہاں شکایات پہ بلا تاخیر اور فوری اقدامات کئے جاتے ہیں اور فیصلہ ہو جانے کے بعد ان پہ عملدرآمد پہ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ ایک عوامی عدالت ہے جہاں شکایات کو فوری اور بلا معاوضہ حل کروایا جاتا لہذا عوام الناس اپنے مسائل کے حل کے لئے وفاقی محتسب کے ادارے سے رابطہ کرکے مستفید ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے