ہنگو (مانند نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا” کے تحت ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہنگو سجاد حسین نے آج اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ہنگو اسفندیار کے ہمراہ علمدار ہوٹل رئیسان میں قائم ضلع کرم کے متاثرین کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کے علاوہ وہاں پر فراہم کی جانے والی مختلف بنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے منتظمین کو متاثرین کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے حوالے سے ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت ہم سب ضلع کرم کے متاثرین کے ساتھ ہیں اور ان کی بہترین خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرکے مہمانداری کا حق ادا کریں گے۔