کوہاٹ (مانند نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام بلین ٹری پلس کے تحت پی اے ایف بیس کوہاٹ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور پاک فضائیہ کے اشتراک سے شجرکاری مہم کے حوالے سے ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم اللہ شاہ نے زیتون کا پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر بیس کمانڈر خرم بشیر نے بھی ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ارسلان طارق اور پاک فضائیہ کے دیگر عہدیداران/افسر اور ٹرینیز، محکمہ جنگلات کے فیلڈ سٹاف اور سی ڈی جی اے ڈی اور ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے ہمراہ مجموعی طور ر پر 3 ہزار پودے لگائے۔ کمشنر کوہاٹ ڈویژن، بیس کمانڈر پی اے ایف کوہاٹ اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی جاری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہر بندہ کم از کم ایک پودا لگا کر اس کی حفاظت بھی یقینی بنائے تاکہ نئی نسل کو سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا ماحول فراہم کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانا ایک عظیم صدقہ جاریہ ہے۔درختوں سے پیدا ہونے والا آکسیجن تمام جانداروں کیلئے برابر مفید ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے