پبی (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی نے بازاروں کا دورہ، نرخ نامے اور اشیائے خور و نوش کی دستیابی کا جائزہ لیاصوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی، توصیف الرحمان نے ڈاگبیسود اور مہاجر بازار کا دورہ کیادورے کے دوران انہوں نے مختلف دکانوں، خاص طور پر گوشت، سبزی، فروٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سرکاری نرخ نامے کی موجودگی اور اس پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جو دکاندار سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے، ان کے خلاف موقع پر کارروائی کی گئی اور سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء فراہم کی جائیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھیں اور حکومت کے جاری کردہ نرخ نامے پر مکمل عمل کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی عوامی شکایات کے ازالے کے لیے بازار میں موجود شہریوں سے بھی بات چیت کی گئی، جنہوں نے انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کی مستقل نگرانی کا مطالبہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے عوام کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے