شانگلہ(مانند نیوز)ریسکیو 1122 شانگلہ نے ماہ فروری میں 253 تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں،جس میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کے 14،میڈکل کے 108ایمرجینسیز،آگ لگنے کی 5گولی لگنے کی 2اور مختلف حادثات میں 6گاڑیوں کو ریکور کیا اسطرح شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر 118مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ماہ فروری کارگردگی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان نے جوانوں کومتحرک رکھتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اورکہاکہ ریسکیوجوان اپنی مہارت،صلاحیت اورفرض کوبخوبی سرانجام دے کرعوام کی بے لوث خدمت کریں اور ریسکیوکا مقصدہی فوری،بھروقت انسانیت کی خدمت ہیں۔اس لگن کیساتھ ریسکیوجوان اپنے فرائض انجام دے۔ ان کے مطابق ریسکیو1122شانگلہ نے ماہ فروری میں 253 تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں،جس میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کے 14اورمیڈکل کے 108ایمرجینسیز کو بروقت ریسپانس دی گئی ہیں،آگ لگنے کی 5گولی لگنے کی 2اور مختلف حادثات میں 6گاڑیوں کو ریکور کیا گیا،مزید برآں ہسپتال ریفرل سروس میں شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر 118مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ کنٹرول روم کو12460کالز موصول ہوے جس میں 10169غیر ضروری 2156کالزڈراپ کالز اور253 ایمرجینسی کالز موصول ہوئیں۔ریسکیو 1122 شانگلہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ انجینئر شیر دل خان کی سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔شانگلہ کے عوام کسی بہی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلے 1122پر مفت کال کرکے 24 گھنٹے ریسکیو کے خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔