شانگلہ(مانند نیوز)شاہراہِ قراقرم دو روز بندش کے بعد چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھو ل دیاگیا،سڑک کی مکمل صفائی تک بڑی ٹرانسپورٹ کیلئے شاہراہ بندرہے گی۔کوہستان میں شاہراہِ قراقرم بحال، مگر بھاری ٹریفک کے لیے بندرہیگا، مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔ شاہراہِ قراقرم پر بڑی گاڑیوں کی آمدورفت بند، مسافر سفر سے پہلے معلومات حاصل کریں شاہراہِ قراقرم پر ٹریفک کی جزوی بحالی، صرف ہلکی گاڑیوں کوسفرکا اجازت دے دیاگیا، پولیس ذرائع کاکہناہے کہ کوہستان میں شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے باعث بڑی ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرارہوگی اورسڑک کی مکمل صفائی تک بھاری گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔حالیہ بارشوں اورلینڈسلائیڈنگ کے بعد شاہراہِ قراقرم بُری طرح متاثر ہو چکی ہیں، متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 ہزار سے زائد گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ گزشتہ روز لوٹر، داسو، سمر نالہ، شال سمیت مزید 3 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات تھی جسکو عارضی طورپربحال کیاگیاہیں۔ شدید سردی کے باعث اس وقت مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا۔ مسافر ایسے مقامات پر پھنسے ہیں جہاں پر قیام و طعام کی سہولیات میسر نہیں تھی۔ مسافروں میں مقامی بزرگ، خواتین اور بچے سمیت بڑی تعدادمیں سیاح بھی موجود تھے۔ ضلعی انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق متاثرہ مقامات پر بحالی کا کام کرکے شاہراہ قراقرم کوچھوٹی گاڑیوں کیلئے عارضی طورپرکھول دیاگیاہیں۔ ملبہ ہٹانے کے لیے مشینری بھیجی جا چکی ہیں اورکام تیزی سے جاری ہیں۔ دوسری جانب گلگت بلتستان کے عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ شدید بارشوں سے پہاڑی علاقے میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے اس لیے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں کی جائیں۔۔