بٹ خیلہ(مانند نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع ملاکنڈ کے سیکرٹری انفارمیشن و ضلعی ترجمان ابرار یوسفزئی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن سے سجاد خان کی پارٹی کیلئے خدمات وقربانی کے پیش نظر اپنا مشیر مقررکریں اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ملاکنڈ مسلم لیگ کا گڑھ رہاہے یہاں سے کئی بار ہمارے اراکین اسمبلی منتخب ہوئے میاں نواز شریف پیر صابر شاہ اورسردار مہتاب عباسی کی قیادت میں لیگی حکومتوں نے پورے ڈویژن میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے جن میں کڈنی ہسپتال پروٹیکٹر آفس اور سوئی گیس کی فراہمی وغیرہ شامل ہے ضلعی ترجمان نے کہا کہ وقافی وزیر انجینئر امیر مقا م اور صدر ملاکنڈسجاد خان کی کو ششوں سے پورے ڈویژن میں گرڈ سٹیشن فراہمی گیس و بجلی کے منصوبوں سمیت یو ٹیلٹی سٹورز اور واپڈا و نادرا دفاتر کے جال بچھا دیئے ہیں انھوں نے کہا کہ طویل عر صے سے ملاکنڈ کو کوئی حکومتی عہدہ نہ ملنے سے کارکنان مایوس ہیں علاقے کو دوبارہ پار ٹی کا گڑھ بنانے کیلئے اسے حکومت میں نمائندگی دینابہت ضروری ہے جس کیلئے سجاد خان موزون شخصیت ہیں ان کی پارٹی کیلئے جدوجہداور خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی اور ورکرز کے وسیع ترمفاد کیلئے وزیر اعظم فوری طور پر اس کی منظوری دیں۔