وانا (مانند نیوز) وانا کونسلرز اتحاد نے ویڈیو پیغام کے ذریعے ایم این اے زبیر وزیر اور ایم پی اے عجب گل وزیر پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈا پور کے ساتھ مفاہمت کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ کے تحت کلاس فور کی بھرتیوں میں من پسند اور غیر مقامی افراد کو نوازا، جبکہ مقامی افراد کو نظرانداز کیا گیا۔ کونسلرز اتحاد کے صدر قمر عباس وزیر نے دیگر چیئرمینوں کے ہمراہ ایک ویڈیو پیغام میں اس اقدام کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھرتیاں قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر کی گئیں اور منتخب نمائندوں نے کونسلرز اتحاد کو اعتماد میں لینے کے بجائے میرٹ کی دھجیاں اڑائیں۔ صدر قمر عباس وزیر نے واضح کیا کہ اس ناانصافی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے وکلاء سے مشاورت جاری ہے اور جلد عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔ اگر انصاف نہ ملا تو بھرپور احتجاج بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے سابق ایم پی اے نصیر اللہ وزیر کی پوزیشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھرتیوں میں کسی بھی غیرمنصفانہ فیصلے کا حصہ بننے سے انکار کیا اور واضح کیا کہ وانا کے عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ دوسری جانب، ایم این اے زبیر وزیر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بھرتیاں مکمل میرٹ پر کی گئی ہیں اور کسی غیر مقامی فرد کو نوکری نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو بھرتی کے عمل میں بے ضابطگی کا شبہ ہے تو وہ شواہد کے ساتھ نشاندہی کرے، اور وہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ البتہ، ایم پی اے عجب گل وزیر کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے