شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کو رہا کر دیا گیا،اٹک جیل میں چار ماہ سے زائد قید پی ٹی ائی کارکنان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔اسلام آباد 26 نومبر سانحہ ڈی چوک مظاہرے کے موقع پر شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مختلف نوعیت کے اٹھ مقدمات درج کیے گئے تھے جس میں دہشت گردی کے سنگین مقدمات بھی تھے اس کے خلاف ہونے والے پرچوں میں اقدام قتل دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل کر دیے گئے تھے اٹک جیل میں قید اور پی ٹی ائی شانگلہ کے کارکنان نے جیل میں چار ماہ سے زائد گزاریں اور گزشتہ روز کی ضمانت منظور ہو چکی تھی جس کے بعد ان کو ہفتے کے روز رہا کر دیا گیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور دیگررہنماؤں نے رہائی پانے والے کارکنان کو ہار پہنائیں اور ان کو ان کی جدوجہد کو سلام پیش کیا اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی حوصلے قید سے پست ہونے والے نہیں اور وہ اپنے قائد عمران خان کی رہائی تک ہر کیے جانے والے دھر نے، مظاہرے اور ہڑتال میں شرکت کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے