ہنگو (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہنگو اسفندیار خالد اور ایس ڈی ایف او ہنگو جاوید الرحمن نے دوآبہ میں توراوڑی روڈ پر ٹمبر مافیا کے خلاف ایک بڑی مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے تقریباً 3 ہزار کلوگرام دنداسہ پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہنگو کی سربراہی میں ٹیم نے ضلع کرم کی طرف سے آتی ہوئی ایک مشکوک آئل ٹینکر کو روک کر تلاشی لی۔دوران تلاشی آئل ٹینکر سے تقریبا 3 ہزار کلوگرام غیر قانونی دنداسہ برآمد ہوا۔ملزم کو پابند ضمانت کر کے اور مال مسروقہ کو سب ڈویژنل فارسٹ افس ہنگو کو منتقل کرکے ملزم کے خلاف پرچہ کاٹ کر حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پکڑی گئی مذکورہ مال کی قیمت لاکھوں روپے میں بتائی جا رہی ہے۔
CREATOR: gd-jpeg v1.0 (using IJG JPEG v62), quality = 90