دیربالا (مانند نیوز)مین بازار دیربالا سے عارضی تجاویزات ہٹادیئے گئے جبکہ متعدد دکانداروں اور گاڑی مالکان کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔ پتنگ بازی میں ملوث دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے سٹاک کو ضبط کرلیاگیا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر ڈاکٹر یاسر علی نے مین بازار دیر سے عارضی تجاویزات ہٹادیئے جبکہ متعدد دکانداروں اور گاڑی مالکان کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں عوام کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر نے دیر بازار میں کمپلینٹ و پرائس مانیٹرنگ ڈیسک کا دورہ کیا۔ جہاں پر تمام متعلقہ محکموں کے نمائندگان موجود تھے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کا مقصد ناجائز منافع خوری، ملاوٹ، ناپ تول میں کمی، زخیرہ اندوزی، زیادہ قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت کی روک تھام یقینی بنانا ہے۔ لہذا شہری بلاجھجک مانیٹرنگ ڈیسک میں شکایات درج کرسکتے ہیں۔ جس پر انتظامیہ بروقت کارروائی کریگی۔ اسی طرح قومی سطح پر پتنگ بازی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دیر سہیل احمد نے پتنگ بازی میں ملوث دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ ان سے سٹاک ضبط کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے