کوہا ٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہا ٹ عبدالاکرم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ امپلیمنٹیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی، کوہاٹ پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو متعلقہ محکموں اور اداروں کی جانب سے امن عامہ کی صورتحال اور مختلف اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کا کہنا تھا کہ ریوائزڈ نیشنل ایکشن پلان اور امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ امن عامہ کی صورتحال کو متاثر کرنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ کسی بھی علاقے کی ترقی و خوشحالی میں امن بنیادی حیثیت رکھتا ہے لہذا امن عامہ کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔ اس موقع پر غیر قانونی سپیکٹرم پر تفصیلی بحث ہوئی اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے ضروری ہدایات دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام محکمے اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیں تاکہ کوئی بھی شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ انہوں نے سمگلنگ کے تدارک کیلئے بھی خاطر خواہ اقدامات اٹھانے اور اس معاملے میں زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے