شانگلہ(مانند نیوز) عالمی یوم جنگلات،الپوری فارسٹ ڈویژن کی زیر اہتمام شانگلہ پریس کلب الپوری میں عالمی دن کے مناسبت سے تقریب کا اہتمام، پریس کلب کے سبز دار میں دیودار دیگر طرح کے پودے لگا کر شجرکاری کی گئی اس موقع پر سب ڈویژنل فارسٹ افیسر زاہد حسین کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات الپوری فارسٹ ڈویژن نے موسم بہار میں مختلف علاقوں میں 15ہزار پودے لگائے جس سے علاقے کی خوبصورتی میں مزید اِضافہ ہو جائے گا اور جنگلات کا رقبہ بھی بڑے گا۔روا ں سال محکمہ جنگلات شانگلہ نے مختلف علاقوں میں دیودار سمیت 9لاکھ 32ہزار پودے لگانے ہیں،بہار میں لگائیں گئے 15ہزار سے زائدپودوں کی دیکھ بھال بھی کر رہے ہیں محکمہ جنگلات شانگلہ کی کوشش ہے کہ وہ موسمی بہار میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کر کے شانگلہ میں جنگلات کا رقبہ بڑھائے انھوں نے شانگلہ کے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اپنے استطاعت کے حساب سے پودے لگائیں کیونکہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے انھوں نے کہا کہ شانگلہ جیسے خوبصورت قدرتی علاقوں پر موسمیاتی تبدیلی کے اثر ات میں ہیں اس کی رک تام کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی اشد ضرورت ہیں۔کمیونٹی ڈولپمنٹ آفیسر فارسٹ عابدحسین نے کہا کہ جنگلات کے حوالے سے عوام میں شعورا جاگر کرنے کے لیے میڈیا بھی اپنا مثبت کردار ادا کرے اور لوگوں کو جنگلات کی کٹائی سمیت شجرکاری کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور ان کے مثبت اثرات کے حوالے سے عوام میں اگاہی پھیلانی ہوگی۔اس موقع پر دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔شرکاء نے شجرکاری مہم کے تسلسل کو ملک کے ہر کونے میں جاری رکھنے کی تلقین کی،شجرکاری مہم کے آخر میں ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے