پبی (مانند نیوز)پبی بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ تحصیل میونسپل آفیسر میڈم شاہانہ سکندر کا پولیس، ٹی ایم اے سٹاف اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ آپریشن کیا گیا۔ سروس روڈ کو ہر قسم کے ناجائز تجاوزات سے صاف کیا گیا۔ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔پبی بازار ایک گنجان بازار ہے اور بہت سارے دیہات کا ایک جم غفیر بازار امڈ اتا ہے۔ اس لیے ٹی ایم اے پبی کی ذمہ داری ہے کہ یہاں کے عوام کو صاف اور پاک ماحول فراہم کریں ان خیالات کا اظہار تحصیل میونسپل آفیسر میڈم شاہانہ سکندر نے پبی بازار میں تجاوزات آپریشن کے دوران تحصیل پریس کلب پبی کے صدر محمد الیاس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں عید الفطر کی رات تک روزانہ اور اچانک سرپرائز وزٹ کے ذریعے پبی شہر کے عوام اور ملحقہ دیہات سے پبی بازار میں سودا خریدنے والے عام کو ریلیف دوں گی۔ ناجائز تجاوزات پر کوئی کمپرومائز نہیں کروں گی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی واضح ہدایات کے مطابق پبی بازار، جلوزئی بازار، تارو بازار، اکبر پورہ بازار اور تحصیل پبی کے دیگر بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہی ہوں تاکہ یہاں کے عوام کو بازار آنے جانے میں آسانی پیدا ہو اور عوام خواتین،بچوں،طالب علموں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بہتر ماحول میسر ہو۔ ٹریفک پولیس، ٹی ایم اے سٹاف اور پبی پولیس کی بھرپور تعاون کی وجہ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن بڑی کامیابی سے جاری ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے